ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

پاکستانی اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

25 اپریل, 2026 09:13

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں وہ تقریباً دو گھنٹے ایمرجنسی میں زیر علاج رہے، تاہم ڈاکٹرز ان کی جان نہ بچا سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ اداکار اپنی ناساز طبیعت کے باوجود داتا دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران راستے میں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور انہیں دل کا شدید دورہ پڑا۔ وہ موقع پر ہی گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

انتقال کے بعد ان کی میت کو ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں ان کی تدفین کر دی گئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔