منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

سینئر اداکار بھرت کپور 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

28 اپریل, 2026 10:09

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار بھرت کپور 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 اداکار اوتار گل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

بھرت کپور 15 اکتوبر 1945 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا اور جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنا لی۔ ان کا کیریئر تقریباً چار دہائیوں پر محیط رہا، جس میں انہوں نے بے شمار فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔

وہ اپنی گہری اور مضبوط آواز کے باعث خاص طور پر جانے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کی اداکاری میں جذبات کی شدت اور منفی کرداروں کی مضبوط پیشکش نے انہیں منفرد مقام دلایا۔ ناظرین انہیں اسکرین پر دیکھ کر ان کی اداکاری کے قائل ہو جاتے تھے۔

بھرت کپور نے کئی مشہور فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی نمایاں فلموں میں قربان، نوری، بازار، غلامی، منڈی اور رئیس زادہ شامل ہیں۔ ان فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے مختلف اداکاروں، ہدایتکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی فنی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔