اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا؛ دُلہا کون ہے؟

Actress Nimra Khan has announced her second marriage; who is the groom?
اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ہیں۔
اداکارہ نمرہ خان نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، تصاویر میں نمرہ خان نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرہ فی الحال ظاہر نہیں کیا
View this post on Instagram
اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے کہ’ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے‘۔
View this post on Instagram
نمرہ خان نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنائی ہے۔ شادی کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











