بھارتی اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

بھارت کے معروف ملیالم اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے، جس کے بعد فلمی دنیا میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح کیرالہ کے علاقے ایڈور میں ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں سنتوش کے نائر شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکار کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ملیالم فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں اور فنکاروں کی بڑی تعداد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
سنتوش کے نائر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو بیاسی میں فلم ایتھو آرتی کتھا سے کیا تھا۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے نمایاں پہچان بنائی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











