بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

جنت مرزا کی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل؛ حقیقت کیا؟

06 مئی, 2026 11:26

لاہور: معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا کی منگنی سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں اور اپنی ویڈیوز، فوٹو شوٹس اور ٹریول کانٹینٹ کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو جنت مرزا کی انگلی میں انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس منظر نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ویڈیو تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیل گئی۔

ویڈیو میں جنت مرزا کو سنہری لباس میں دیکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ موجود شخص سفید لباس میں ہے۔ اس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ آیا یہ واقعی منگنی ہے یا کسی شوٹ کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس ویڈیو کو ایڈیٹڈ یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جنت مرزا سے متعلق ایسی افواہیں پہلے بھی پھیلتی رہی ہیں۔

جنت مرزا کی جانب سے بھی ایک طنزیہ انداز میں پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں ایسی خبریں چل رہی ہیں جن کا انہیں خود بھی علم نہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔