جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

اکشے کمار اسپتال پہنچ گئے، آنکھ کی سرجری کے بعد بڑا فیصلہ

07 مئی, 2026 09:47

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے بینائی بہتر بنانے کے لیے آنکھ کی سرجری کروا لی ہے، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی یہ سرجری 6 مئی کی صبح کی گئی، جسے معمول کی طبی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کے نئے منصوبے کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جبکہ اس سے قبل ہدایتکار پریہ درشن کی فلم “بھوت بنگلہ” کی کامیابی بھی خبروں میں رہی۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار چند روز آرام کے بعد دوبارہ اپنے فلمی منصوبوں کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ مداحوں کی جانب سے اکشے کمار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔