جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

معروف پنجابی گلوکارہ اندر کور کو قتل کردیا گیا

20 مئی, 2026 11:34

بھارت میں نوجوان ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ اندر کور کی لاش نہر سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد اہلخانہ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اسے اغوا اور قتل کا کیس قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اندر کور 13 مئی کی رات گھر سے خریداری کے لیے نکلی تھیں مگر واپس نہیں آئیں۔ کافی تلاش کے بعد ان کی لاش نہر نیلون سے ملی، جس کی شناخت بعد میں اہلخانہ نے کی۔

اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایک شخص سکھوندر سنگھ جو مبینہ طور پر اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر مشتعل ہو گیا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلوکارہ کو زبردستی اٹھا کر لے گیا اور بعد میں قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔ اور اب بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔

خاندان نے پولیس پر تاخیر سے کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ ملتا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔