بالی ووڈ کی اداکارہ تویشا شرما انتقال کرگئیں

Indian Actress Dies Mysteriously After Marriage
سابق اداکارہ اور ماڈل تویشا شرما کی پراسرار موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تویشا شرما شادی کے صرف چھ ماہ بعد اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے انصاف کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ شوہر اور سسرال والوں پر سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تویشا شرما نے چند سال قبل فلمی دنیا چھوڑ کر کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت اختیار کر لی تھی۔ وہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی رہی تھیں اور مختلف اشتہارات میں بھی نظر آ چکی تھیں۔ تویشا نے 2021 میں تیلگو فلم اور ایک ہندی شارٹ فلم میں کام کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اپنی تعلیم اور نجی زندگی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تویشا شرما کی شادی دسمبر 2025 میں دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ نہایت خوش مزاج اور محنتی لڑکی تھیں۔ ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد انہیں ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا تھا۔ پولیس نے جہیز سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
تویشا شرما اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں اور انہوں نے ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد ایک غیر ملکی ادارے کے ساتھ بھی کام کیا۔ ان کے دوستوں کے مطابق وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی تھیں اور مستقبل کے حوالے سے کافی پُرامید تھیں۔ ان کی اچانک موت نے نہ صرف شوبز حلقوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی مدد سے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












