جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اسپتال میں داخل؛ حالت اب کیسی ہے؟

20 مئی, 2026 12:32

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اسپتال میں داخلے کی خبروں نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی تاہم قریبی ذرائع نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 83 سالہ سپر اسٹار ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں پیٹ کے مسائل کے باعث زیرِ علاج ہیں اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ امیتابھ بچن ہر ماہ باقاعدگی سے معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال جاتے ہیں اور اس بار بھی چیک اپ کے بعد اسی روز گھر واپس آ گئے تھے۔

مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ کے باہر روایتی ملاقات کے لیے موجود تھے اور بعد ازاں تصاویر اپنے بلاگ پر بھی شیئر کیں البتہ افواہوں کے دوران بلاگ پر ایک پراسرار ہندی جملہ شیئر کرنے سے آن لائن قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں تاہم اس کا صحت سے متعلق خبروں سے کوئی تعلق واضح نہیں کیا گیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔