اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے، اور ان کی نکاح کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جو کہ یکم جون کو انجام پائے گا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں، جن کی اب ان کی بہن اور وکیل رمشا اقبال نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ ان کے مطابق شادی مکمل طور پر خاندان کی رضامندی سے طے ہوئی ہے۔
شادی سے قبل مومنہ اقبال ایک سنگین تنازع کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس معاملے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر بھی ایک اسٹوری شیئر کی، جس کے بعد حکام نے فوری نوٹس لیا اور سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ اور ان کے ہونے والے سسرال دونوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی ان کی بہن رمشا اقبال کر رہی ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ ان کے مطابق کیس میں پیش رفت مثبت ہے اور تمام ضروری ثبوت متعلقہ حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔
رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متعلقہ ایم پی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کو قانونی طریقے سے آگے بڑھا رہی ہیں اور بیرون ملک سے اپنی قانون کی تعلیم مکمل کر چکی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












