بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

بھارت کے سینیئر اداکار رماکانت دیاما انتقال کر گئے

27 مئی, 2026 09:09

بھارت کے معروف ٹی وی اور فلمی اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے، تاہم ان کی وفات کی حتمی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

رماکانت دیاما بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کا ایک معروف نام تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ وہ خاص طور پر مشہور فلم “چک دے انڈیا” میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔

اداکار کی وفات کی تصدیق ان کی قریبی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے سوشل میڈیا پر کی۔

انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ رماکانت دیاما نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک نہایت اچھے اور مخلص انسان بھی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ کئی ماہ سے بیماری کا شکار تھے، لیکن ان کے چاہنے والوں کو امید تھی کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رماکانت دیاما نے دھنک، برادرز اور کریو سمیت متعدد فلموں اور ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کیے۔

ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔