بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو گرل فرینڈ کے بیٹے نے قتل کر دیا

05 جون, 2026 10:35

امریکی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جیمز ہینڈی کو گرل فرینڈ کے بیٹے نے قتل کر دیا۔  

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 81 سالہ اداکار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 3 جون کی صبح ایک ہنگامی کال کے ذریعے موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے جہاں اداکار شدید زخمی حالت میں پائے گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ 44 سالہ مائیکل گلیڈل نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور ان کی والدہ جیمز ہینڈی کی گرل فرینڈ تھیں۔

پولیس اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کو قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

جیمز ہینڈی نے 1970 کی دہائی کے آخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کئی مشہور ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی پروگراموں میں کام کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں "ٹاپ گن: میورک” اور "جمانجی” شامل ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔