معروف ماڈل اور اداکار حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں

Famous Pakistani actor's mother passes away
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ماڈل اور اداکار حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
حماد شعیب نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ صرف ایک ماں ہی نہیں بلکہ ان کی زندگی کا سب سے اہم سہارا تھیں۔ والدہ کی جدائی ان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اداکار کے مطابق والدہ کے اچانک انتقال نے پورے خاندان کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ اہل خانہ اس مشکل وقت میں شدید غم اور دکھ کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
حماد شعیب کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، ماڈلز اور دیگر معروف شخصیات نے بھی اداکار سے اظہارِ افسوس کیا۔ متعدد فنکاروں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












