رکن پنجاب اسمبلی ثاقب خان چدھڑ کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج، اہلیہ بھی نامزد

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب خان چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف اداکارہ مومنہ اقبال کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے، بلیک میلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
وفاقی سائبر کرائم ایجنسی نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب خان چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا صدیقہ کے خلاف ہراسانی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر میں درج الزامات کے مطابق ثاقب چدھڑ پر خاتون کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے، ہراساں کرنے اور مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی و شوبز تنازعہ، مومنہ اقبال کے الزامات پر لیگی رہنما نے خاموشی توڑ دی
اس کے علاوہ ملزمان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے خاتون کا نجی کال ڈیٹا غیر قانونی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کیا۔ یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کی سخت دفعات 3، 4، 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
وفاقی سائبر کرائم ایجنسی نے اس پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقدمے کی تصدیق شدہ کاپی جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت تمام متعلقہ اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












