معروف امریکی اداکار پال ایوری اہلیہ سمیت ہلاک

Legendary Actor, Wife Die in Fire
معروف امریکی اداکار پال ایوری اور ان کی اہلیہ شیلا ایوری اپنے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے بلیئرز ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں اداکار پال ایوری کی رہائش گاہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
رات تقریباً 12 بج کر 38 منٹ پر گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے اندر پال ایوری اور ان کی اہلیہ کو بے ہوش حالت میں پایا۔ دونوں کو فوری طور پر جلتی ہوئی عمارت سے باہر نکال کر طبی امداد دی گئی، لیکن وہ شدید جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً ایک بج کر تین منٹ پر آگ پر قابو پا لیا، جبکہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
81 سالہ پال ایوری امریکی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار تھے۔ انہوں نے تقریباً بیس برس تک اداکاری کے شعبے میں کام کیا اور مشہور سوپ اوپیرا آل مائی چلڈرن میں ہیوئی کا کردار ادا کرکے خاص شہرت حاصل کی۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔ انہوں نے نیو جرسی کے مقامی اخبار رج ویو ایکو کی مشترکہ بنیاد رکھی اور بلیئرز ٹاؤن ٹاؤن شپ کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی عوامی خدمات انجام دیں۔
اداکار کی دو بیٹیوں، کائل ایوری اور پارکر سانچیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والدین کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












