مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Legendary Actress Dies at 82
مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
وائی چنگ ہو کو سب سے زیادہ شہرت مارول کی مشہور سیریز ڈیئر ڈیول میں میڈم گاؤ کا کردار ادا کرنے سے ملی۔ اس کردار میں انہوں نے ایک پراسرار اور طاقتور شخصیت کو نہایت متاثر کن انداز میں پیش کیا، جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں وہ آئرن فسٹ اور دی ڈیفینڈرز میں بھی اسی کردار کے ساتھ نظر آئیں، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
اداکارہ کی وفات کی خبر ان کے سابق ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔ اداکار پیٹر شنکوڈا نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائی چنگ ہو نہ صرف ایک بہترین اداکارہ تھیں بلکہ ایک دانا اور مہربان انسان بھی تھیں۔
اداکار پیری ینگ نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائی چنگ ہو دو روز قبل فالج کے باعث انتقال کر گئیں۔ وائی چنگ ہو نہایت نرم دل، ہمدرد اور باصلاحیت شخصیت تھیں، جو ہر منصوبے میں اپنی موجودگی سے کام کے معیار کو مزید بلند کر دیتی تھیں۔
وائی چنگ ہو 1943 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1980 کی دہائی کے آغاز میں اداکاری کا آغاز کیا اور بعد میں ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں اور ٹی وی سیریز کا حصہ بنیں۔ ان کے نمایاں منصوبوں میں لا اینڈ آرڈر، فریش آف دی بوٹ، اوکوافینا از نورا فرام کوئنز، ہسلرز اور پکسر کی اینی میٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ شامل ہیں۔
اگرچہ وائی چنگ ہو نے اپنے کیریئر میں متعدد یادگار کردار ادا کیے، لیکن مارول کی دنیا میں میڈم گاؤ کے روپ میں ان کی اداکاری ہمیشہ ان کی پہچان رہے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











