جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

ممبئی کی تقریب میں سلمان خان کی بدلی شکل دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر

20 جولائی, 2026 11:15

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر نے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ممبئی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اس تقریب سے اداکار کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی بدلی ہوئی شکل و صورت دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تباہ غزہ کے ملبے پر فلسطینیوں کا اسپین کی ورلڈ کپ جیت پر شاندار جشن

60 سالہ اداکار اس تقریب میں ہلکے زیتونی رنگ کی قمیض اور کلین شیو لُک میں نظر آئے۔ تقریب کے دوران انہوں نے کچی آبادیوں کی بحالی کے لیے نئے آئی ٹی سرور روم کا افتتاح کیا اور 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی کمزوری اور بدلی ہوئی شخصیت کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا کہ سلمان خان بیمار لگ رہے ہیں، اللہ انہیں صحت دے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمارا ہیرو اب بوڑھا ہو رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔