بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ ردھیکا ردھی کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

بنگلہ دیش کی ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز حلقوں کو افسردہ کردیا ہے۔ ان کی لاش ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
بھٹارا پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج مظہر الاسلام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ردھیکا ردھی نے اپنی جان لی۔ تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ردھی کے موبائل فون سے بھی اہم معلومات ملی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر تھیں۔ پولیس اب اس ویڈیو کال اور اس دوران ہونے والی گفتگو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ردھیکا ردھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ پولیس اس تعلق اور حالیہ حالات کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ اور واقعے سے پہلے پیش آنے والے حالات مزید تفتیش کے بعد ہی واضح ہوسکیں گے۔
ردھیکا ردھی صرف ماڈلنگ تک محدود نہیں تھیں۔ وہ بنگلہ دیشی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کام کرچکی تھیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











