بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

کارتک آریان شوٹنگ کے دوران زخمی، گھٹنے کی سرجری کا امکان

19 اگست, 2026 10:06

بالی وڈ اداکار کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی زیرِ تکمیل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو فلم کے ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگی۔ یہ حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں میں پیش آیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پروڈکشن سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کارتک آریان کے گھٹنے کا معائنہ کیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔

سرجری کی صورت میں اداکار کو صحت یابی کے لیے کئی دن آرام کرنا ہوگا، جس کے باعث ان کی آئندہ شوٹنگز بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔