پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

اعظم سواتی کی ضمانت میں 31 مارچ تک توسیع، مقدمات کا ریکارڈ طلب

28 مارچ, 2023 11:12

اسلام آباد : عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ 31 مارچ تک طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کی اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ مقدمات بنائے گئے ہیں مگر تفصیلات کوئی نہیں۔ اسلام آباد پولیس کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے ریکارڈ فراہمی تک روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد : جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 369 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت تک اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ کیس کی سماعت 31 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔