پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

ایران گیس منصوبے کی عدم تکمیل پر 18 ارب ڈالر جرمانے کا معاملہ امریکہ سے اٹھانے کا فیصلہ

28 مارچ, 2023 10:59

اسلام آباد : پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔ پاکستان نے امریکی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے بھی وزارت خارجہ کو 18 ارب ڈالر جرمانے کے معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور ایران میں گیس فراہمی کے منصوبے پر دونوں ممالک کے مابین جون 2009 میں معاہدہ ہوا تھا۔ ایران نے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے 750 ایم ایم سی ایف ڈی سے لیکر 1 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنا تھی۔

ایران پر عالمی پابندیوں اور امریکی دباﺅکی وجہ سے پاکستان معاہدے کے مطابق گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری نہ کرسکا۔ نہ ہی اس اہم منصوبے کےلئے فنڈز مختص کئے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران گیس منصوبے پر عمل درآمد سے عالمی پابندیاں لگنے کا خدشہ ہے : مصدق ملک

ستمبر 2019 میں ملاقات کے دوران ایک ترمیمی معاہدہ کیا گیا۔ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ یا کلیم عائد کرنے کی تاریخ میں مارچ 2024 تک توسیع کردی گئی۔

معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کی ٹیکنیکل ٹیم نے جنوری 2023 میں برادر ملک ایران کا دورہ کیا۔ ایرانی وفود کے ساتھ حالیہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاکستان نے تمام تر صورتحال سے امریکی حکام کو بھی اگاہ کیا ہے۔

امریکہ کو بتایا گیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو حکومت کو 18 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیکریٹری پٹرولیم نے تمام صورتحال سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بھی اگاہ کردیا ہے۔

کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو معاملہ اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔