ہم رانا ثناءاللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں: اعجاز چودھری

لاہور: اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب لوگ عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں۔
سینیٹر اعجاز چودھری کا زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے کل مثبت فیصلہ آجائے گا، فیصلے کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہوگی، الیکشن مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے : رانا ثناءاللہ
اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب لوگ عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، یہ سب باتیں اس وقت ہوتی ہیں جب کسی کو قتل کرنا ہو، پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم رانا ثناءاللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










