لکی مروت حملے کے بعد پشاور میں سیکورٹی سخت

پشاور : لکی مروت حملے کے بعد پشاور میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی، پولیس نے گشت بڑھا دیا، جبکہ حساس مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن نے علی الصبح پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تھانوں کے حدود میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف، کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی
لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران مدد کیلئے جانے والے ڈی ایس پی کی گاڑی پر پیر والا کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید، جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








