جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور : گورنر ہاؤس پشاور میں نئے تعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کے عہدے کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹس مسرت ہلالی پِشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد
گورنر نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگراں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










