پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

جس پر برادرز ججز عدم اعتماد کر دیں، اُس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی : مریم نواز

31 مارچ, 2023 16:08

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا ہے، ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیئے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلوں میں فرد کی سوچ نہیں نظر آنی چاہیے، اس بینچ کا فیصلہ کون مانے گا؟ مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔