نگراں حکومت پنجاب کو اختیارات دینے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور : ہائی کورٹ نے نگراں حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے پر الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے نگراں حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نگراں حکومت نے 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کیے تو آرٹیکل 6 لگے گا: فواد چودھری
درخواست کے مطابق تقرر و تبادلوں کے لئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔ نِگراں حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کے لئے تقررو تبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










