پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے کی مذمت

اسلام آباد : جی 20 کے ساتھ ساتھ 23 مئی کو سرینگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورتی فورم وائے 20 سے متعلق 2 دیگر اجلاس بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونا پریشان کن ہے۔ بھارت کا اقدام یو این قراردادوں، عالمی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 64 سال قبل آج کے دن پاکستان نے حدود میں گھسنے پر بھارتی طیارہ مار گرایا تھا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












