جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

صدر مملکت کو اپنے منصب کا خیال نہیں ہے، وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

11 اپریل, 2023 20:59

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان غیر آئینی اور غیر قانونی کام کر رہے ہیں، صدر مملکت کو اپنے منصب کا خیال نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پارلیمنٹ میں منائی جارہی تھی، پارلیمنٹ ہاؤس ایک آئینی ادارہ ہے، پارلیمنٹ سے مقدس ادارہ پاکستان میں کوئی نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شرکت فخر کی بات تھی، تمام معزز جج صاحبان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت پر وضاحت

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بھارت، اسرائیل کے کہنے پر آئینی اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، کل جسٹس صاحب کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید ملکی اداروں پر تنقید ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید کرنے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار پی ٹی آئی والوں سے ملاقاتیں کرتے رہے، اس وقت تو کسی نے ثاقب نثار پر تنقید نہیں کی، ایک گری ہوئی ذہنیت کا لیڈر نفرت کا پیغام پھیلا رہا ہے، صدر پاکستان غیر آئینی اور غیر قانونی کام کر رہے ہیں، صدر مملکت کو اپنے منصب کا خیال نہیں ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔