جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

پی ٹی آئی کی خیبر پختوںخوا میں فوری الیکشن کی تاریخ کیلئے درخواست دائر

11 اپریل, 2023 11:58

پشاور : درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومتیں، گورنر اور صدر کو فریق بنایا گیا اور استدعا کی گئی کہ گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماء و اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ہے،

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔ انہوں نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا، لیکن الیکشن کمیشن نے اسے نوٹیفائی نہیں کیا۔ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب اس ایوان کو فیصلہ کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کریں یا نہ کریں : اسحاق ڈار

درخواست کے مطابق 90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں۔ گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ معاشی بحران یا سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر انتخابات ملتوی نہیں کرائے جاسکتے ہیں۔ گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔