جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

11 اپریل, 2023 20:57

لاہور:ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، چوتھی اسپیشل ٹرین 26اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی، پانچویں اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر ٹرینیں کراچی تک بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے 3 ٹرینیں عید سے پہلے اور 2 بعد میں چلائے گا، عید اسپیشل ٹرینوں کا کرایہ معمول کے مطابق ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔