جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

فرحت شہزادی کیخلاف انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

11 اپریل, 2023 11:53

لاہور : عدالت نے فرحت شہزادی کی انکوائری روکنے کی درخواست پر حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کی درخواست پر نیب نوٹسسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکواٸری بند کر دی تھی۔ دوبارہ انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : فرح گوگی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کرلیا

درخواست کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف نیب انکوائری نہیں کر سکتی۔ نہ تو کوئی دستاویزات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی نیب کی جانب سے وجوہات بتائی گئی۔ کاروباری ہاؤسنگ سوسائٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کو اختیار نہیں کہ اس معاملے پر انکواٸری کر سکے۔ عدالت نیب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انکوائری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔