جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر عارف علوی کو دوبارہ بھجوا دیا گیا

11 اپریل, 2023 11:54

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر عارف علوی کو دوبارہ بھجوا دیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ پر قرارداد کے ذریعے حملہ کیا گیا : وسیم شہزاد

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا۔ نئے قانون کے تحت از خود نوٹس کا چیف جسٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا۔ تین سینیر ترین ججز از خود نوٹس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے اب بھی دستخط نہ کیے تو بیس اپریل کی شام کو بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔