جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

عبدالطیف آفریدی قتل کیس میں سہولت کاری کا ملزم ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب

12 اپریل, 2023 12:46

پشاور : عدالت نے عبدالطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار ملزم فواد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت پشاور نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے کالعدم بی ایل ایف کے دو ملزمان گرفتار

ملزم فواد پر قتل میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ کیس میں ملزم ذاکر اور عادل نے پہلے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ 16 جنوری کو عبد الطیف آفریدی ایڈوکیٹ کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔