خیبر پختونخوا کی خراب مالی حالت کے باعث غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت

پشاور : صوبائی نگراں حکومت نے دفاتر کی تزئین و آرائش سمیت دیگر غیر ضروری اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا ہے۔
صوبے کے مخدوش معاشی حالات کے تناظر میں مشیر خزانہ کی ہدایت پر محکموں کیلئے کفایت شعاری کے مزید اقدامات اُٹھانے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ تمام نئی اسکیمیں جس میں دفاتر کی تزئین و آرائش، تبدیلی، ٹائلز کی اُکھاڑ پچھاڑ، فالز سیلینگ کی تنصیب، وال پینلز و قیمتی فرنیچر کی خریداری شامل ہو، آج سے بند کردی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : نگراں حکومت پنجاب کو اختیارات دینے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
پی اینڈ ڈی رواں مالی سال کے منظور شدہ ترقیاتی پروجیکٹس سے مندرجہ بالا اقسام کے تمام اجزا و سول ورک ہٹا کر ان پروجیکٹس کی مالی لاگت کم کریں۔
محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بحالی و مرمت سمیت وہ تمام اے ڈی پی اسکیمیں، جس میں ٹف ٹائلز، لوہے کے گرلز اور دیواروں کی تزئین آرائش شامل ہو، بند کی جائیں۔ محکمے سادگی، کم اور غیر ضروری اخراجات کی نفی کو یقینی بنائیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












