کراچی سمیت ملک بھر میں حضرت علیٔ کا یومِ شہادَت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یومِ شہادَت کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس عزا برآمد ہوں گے۔
حضرت علیٔ کے یومِ شہادَت کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں علماء کرام ذاکرین عظام عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
نشتر پارک میں مرکزی مجلس عزا سے علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے، مجلس کے اختتام پر جلوس ایک بجے برآمد ہوگا۔ ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین دوران جلوس دوپہر دو بجے تک ادا کی جائے گی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت علی کرم اللہ وجہ کی آخری وصیت حسنین شریفین کے نام
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا بند کردیا گیا ہے۔ راستے میں موجود دکانیں سیل ہیں۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سیکورٹی کر فرائض انجام دے رہی ہے۔ جلوس کی گزرگاہ پر صفائی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی رینجرز کو علاقہ سیکٹرز کمانڈرز کی جانب امام بارگاہوں اور جلوس کی سیکیورٹی کے بارے بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی رینجرز نے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شرانگیزی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دیئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












