عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جانتے ہوئے بھی دوران عدت نکاح کیا : مفتی سعید کا بیان

اسلام آباد : مفتی سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی محمد سعید خان نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔
مفتی محمد سعید خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا۔ خاتون سے میں نے پوچھا کہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتا ہے؟ خاتون نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں۔ نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر مدعی مقدمہ ذاتی حیثیت میں طلب
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا۔ نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ساتھ رہنے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا۔ عمران خان نے درخواست کی کہ دوبارہ نکاح پڑھانا ہے۔ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا۔ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی۔
مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب منقعد کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












