جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قراداد پر جعلی دستخط کا الزام سختی سے مسترد

12 اپریل, 2023 12:51

اسلام آباد : قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر آٹھ جعلی دستخط کے فواد چوہدری کے الزام پر اسپیکر آفس کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپیکر آفس کے مطابق قرارداد پر ایوان کے اندر ہی اراکین سے دستخط کروائے گئے۔ قومی اسمبلی کے عملے اور بعض اراکین کی موجودگی میں یہ دستخط ہوئے۔ دستخطوں کے جعلی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسپیکر آفس نے کہا کہ فواد چوہدری ریکارڈ سے ثابت کریں کہ آٹھ اراکین کے دستخط جعلی ہیں۔ فواد چوہدری شوق سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

آفس کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ فواد چوہدری دستخط جعلی ہونے کا ثبوت دیں۔ اگر فواد چوہدری ثبوت نہیں دیتے تو قومی اسمبلی کارروائی کرے گی۔

اسپیکر آفس کا کہنا تھا کہ ایک سابق ایم این اے کو قرارداد کی منظوری اور دستخط کے طریقہ کا اچھی طرح پتہ ہے۔ ایوان میں موجود اراکین کا یس یا نو کہنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ فواد چوہدری سیاسی مقاصد کے لیے اس طرح کی بے پرکی اڑا رہے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔