جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

پشاور : تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ملوث چھ دہشت گرد گرفتار

12 اپریل, 2023 14:09

پشاور : نامعلوم خودکش بمبار نے دو ماہ قبل تخت بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خودکش دھماکہ کیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک نجی ادارے کا ملازم شہید ہوا تھا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت احمد اللہ، فضل آمین، فضل احمد، محمد امیر پسران، زر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے کالعدم بی ایل ایف کے دو ملزمان گرفتار

دوسری کارروائی میں تین ملزمان فرمان، عبدالقیوم، عنایت اللہ کو جمرود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دو مزید دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں۔ تمام گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔