جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

مردم شماری میں آبادی کم ہوگئی، کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے : فواد چوہدری

12 اپریل, 2023 14:12

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھائی گئی ہے، کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردم شماری میں خواتین اور نوجوانوں کو شمار نہیں کیا جا رہا : گورنر سندھ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد، جس پر پینتالیس ارب روپے لگ گئے، شہری سندھ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔