وزیر اعظم کی عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے ہدایت دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر بنا دیا گیا
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو باضابطہ ہدایت کردی ہے۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












