سندھ کابینہ اجلاس : الادین پارک کی اراضی بی آر ٹی ریڈ لائن بس ڈیپو کو دینے کی منظوری

کراچی : سندھ کابینہ نے الادین پارک کی 16 ایکڑ اراضی بی آر ٹی ریڈ لائن بس ڈیپو کیلئے حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : مردم شماری میں خواتین اور نوجوانوں کو شمار نہیں کیا جا رہا : گورنر سندھ کا دعویٰ
اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ریڈ لائن ایشن ڈولپمنٹ بینک اور دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے تعمیر ہو رہا ہے، جس کا روٹ ملیر ہالٹ تا ملیر کینٹ، صفوراں، یونیورسٹی روڈ اور نمائش سے ٹاور تک ہے۔
اجلاس میں الادین پارک کی 16 ایکڑ اراضی بی آر ٹی ریڈ لائن بس ڈیپو کیلئے حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس ڈیپو پر بسوں کی پارکنگ، بس انسپیکشن ایریا، بسز کی فلنگ اسٹیشن، ورکشاپ اور واچ ٹاور قائم کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












