جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تحریری ضمانت ملنے کا امکان

12 اپریل, 2023 14:05

اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت مل سکتی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیکریٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی بیرونی فنڈنگ کی شرط، پاکستان کو معاہدے کیلئے یو اے ای کا انتظار

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای حکام سے فنانسنگ کی خصوصی درخواست کی۔ یواے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سے دوست ممالک سے درخواست کی گئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔