جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے : فواد چوہدری

13 اپریل, 2023 13:59

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے جب تک مثبت نتیجہ نہیں آئے گا، وہ الیکشن نہیں کرائے گی، پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 90 دنوں میں الیکشن ہونے ہیں۔ کوئی حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ فیصلہ پسند نہیں یا قبول نہیں کرتے۔ ہڑتال ناکام ہوگئی، وکلاء معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ ن لیگ کی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی تاریخ رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا کوئی بھی جج یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن 90 روز سے آگے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو چیلنج کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ اظہر صدیقی کے گھر پر حملہ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ فائنل فیصلہ ہوتا ہے، پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے جب تک مثبت نتیجہ نہیں آئے گا، وہ الیکشن نہیں کرائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کے الیکشن کے فیصلے سے آئین کی جیت ہوئی۔ پورا ملک دلیری اور بہادری کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔