پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری سمیت 22 بیوروکریٹس کو عہدوں سے نہ ہٹانے پر دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 بیوروکریٹس کے خلاف درخواست کا 7 یوم میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ حکم کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور عہدوں پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج تک تحریک انصاف کی اس درخواست کا فیصلہ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام واضع طور پر توہین عدالت ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری سمیر سید، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب کے بائیس بڑے عہدوں پر سیاسی وابستگی رکھنے والے بیوروکیٹس کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ ان بیوروکریٹس کی موجودگی میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی نے ان بیوروکریٹس کی تعیناتی کے پہلے روز ہی اعتراض اٹھایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











