منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

عمران خان کی گرفتاری سے جو کھیل کھیلا گیا، یہ ملکی سلامتی کیخلاف ہے : فواد چوہدری

10 مئی, 2023 16:06

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں بحران پیدا ہو رہا ہے، جو کھیل کھیلا گیا یہ ملکی سلامتی کیخلاف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان میں کچھ مخصوص حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کے ڈی فالٹ ہونے کا اندیشہ بڑھ جائے گا۔ پاکستان کے گہرے معاشی مسائل میں سیاسی مسائل کو بڑھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد، صحت جرم سے انکار، کیس کا بائیکاٹ

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں سیاسی آئینی اور معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ جو کھیل کھیلا گیا یہ ملکی سلامتی کیخلاف ہے۔ ایک دن آئی ایس پی آر کا غیر ضروری بیان آتا ہے دوسرے دن عمران خان گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے گرفتاری کا ملبہ فوج پر ڈال دیا ہے۔ فوج اور عوام کو آمنے سامنے لایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن پرامن رہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

خاص خبریں

کابلی چنے کی میٹھی قتلیاں

کابلی چنے کی میٹھی قتلیاں

ایپل اپسائیڈ ڈاؤن کیک

ایپل اپسائیڈ ڈاؤن کیک

اناردانے کی چٹنی

اناردانے کی چٹنی

بادامی چاول

بادامی چاول

اوپر تک سکرول کریں۔