اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پی ٹی آئی کے پشاور میں پرتشدد مظاہروں سے 7 افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہوئے

11 مئی, 2023 08:53

پشاور : خیبر پختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں 7 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں دو دنوں کے دوران 7 افراد جاں بحق، جبکہ 105 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوام شرپسندوں کو ناکام بنائیں، آگ کو پھیلنے سے ہر کوئی روکے : میئر پشاور کی اپیل

جاں بحق افراد میں سے 4 کا پشاور، 2 کا کوہاٹ اور ایک کا دیر سے تعلق تھا۔ مجموعی طور پر 106 افراد زخمی ہوئے۔

مختلف علاقوں سے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 296 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 36 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔