اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

عوام شرپسندوں کو ناکام بنائیں، آگ کو پھیلنے سے ہر کوئی روکے : میئر پشاور کی اپیل

11 مئی, 2023 08:51

پشاور : حاجی زبیر علی کا کہنا ہے کہ کیا ایسی ریاست مدینہ کا درس دیتے ہیں، جس میں اپنی ہی ریاست پر دہشتگردی کی جائے؟ عوام ان شرپسندوں کے عزائم کو اپنی سوچ و فکر اور رویوں سے ناکام بنائیں، اس آگ کو پھیلنے سے ہر کوئی روکے۔

پشاور کے میئر حاجی زبیر علی نے قوم سے خصوصی اپیل میں کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور آئین کی پاسداری کے لیے قدرت اور شریعت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کا یہی وقت ہے، جسے ہم نے داغدار ہونے سے بچانا ہے،

انہوں نے کہا کہ قومی املاک کو آگ کی نظر کرنے والے کیسے ملک و قوم کے مخلص ہو سکتے ہیں، زرا نہیں پورا سوچیے۔ ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا و پشاور کی عوام ان شرپسندوں کے عزائم کو اپنی سوچ و فکر اور رویوں سے ناکام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پہلے پاک فوج کی حامی اب مخالف ،دوغلا پن عوام کے سامنے ہے،آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ پشاور، ایمبولینسوں، سرکاری و نجی عمارتوں، گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کو جلانے والے، قانونی اداروں پر پتھراو و فائر کرنے والے کیسے صرف مظاہرین ہو سکتے ہیں، یہ تو دہشتگردی ہے۔

میئر پشاور نے کہا کہ دین اسلام اور سنت نبوی کیا ایسی ریاست مدینہ کا درس دیتے ہیں، جس میں اپنی ہی ریاست پر دہشتگردی کی جائے؟ نہیں، بالکل نہیں۔ یہ مشتعل جتھے صرف اور صرف انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، شہروں اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہیں یہ سازشی لوگ، انہیں ناکام بنائیں۔

حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اس مزاحمتی دہشتگردی کا قطعی ساتھ نہ دیں، یہ گمراہ کرنے والے لوگ ہیں، جو بس مٹھی بھر ہی ہیں۔ یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ پاکستان کے لیے قربانیاں دیں گئیں۔ اسے جلتا ہوا کبھی نہیں دیکھ سکتے، اس آگ کو پھیلنے سے ہر کوئی روکے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔