اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

دفاع کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

06 جون, 2023 14:41

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جب کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ میں کاسمیٹکس اور موبائل فونز پر ٹیکس بڑھنے کا امکان

آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم سیکٹر کے لیے 53.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز، گھریلو صارفین کو آر ایل این جی فراہم کرنے کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پاک عرب پائپ لائن کیلئے 5 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز، پی ایس او کے پرائس ڈیفرنشل کلیم کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے، اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، میرا گھر میرا پاکستان کے لیے 12.2 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے 7 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کیلئے 9200 ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے، نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔