ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی بچانے کے لیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، یکم جولائی سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات تیزی سے جاری ہیں: احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریاز آٹھ بجے بند ہوں گے، گرین انرجی کو فروغ دیں گے، ایل ای ڈی بلب لگائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











