انصاف کا جھنڈا آج بھی ہاتھ میں ہے، چیئرمین سے ملاقات کے بعد مفصل بات کرونگا: شاہ محمود قریشی

راولپنڈی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انصاف کا جھنڈا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے کل ملاقات کروں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے، قید تنہائی میں ایک ماہ گزرا، سوچنے کا موقع ملا، اللہ نے قید تنہائی میں مجھے ہمت سے وقت گزارنے کا حوصلہ دیا، میری گرفتاری پر میرے بچے پریشان تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، فوری رہائی کا حکم
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کل ملاقات کروں گا اور رہنمائی حاصل کروں گا جس کے بعد میڈیا سے مفصل بات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت میری دوبارہ گرفتاری ہوئی، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں، دوبارہ گرفتاری کا میری نظر میں کوئی جواز نہ تھا، میں تو قید میں تنہائی میں تھا، میں کس کو ہدایت یا اکسا سکتا تھا؟
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف سے کارکنوں کو کہتا ہوں آزمائش کا وقت ہے، حوصلے میں رہیں، ہمت نہ ہاریں، ہر غروب کے بعد طلوع بھی ہوتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











